Loading
شاہدرہ کے علاقے چوکی سگیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جاز کیش کے ذریعے نوسربازی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف نجی فیکٹریوں سے جوتے خریدتے اور ادائیگی جاز کیش کے ذریعے کرنے کا بہانہ کرتے تھے۔ ملزمان کی جانب سے رقم منتقل ہونے کا پیغام تو چلا جاتا تھا لیکن حقیقت میں رقم منتقل نہیں ہوتی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مختلف اوقات میں 14 نجی فیکٹریوں میں واردات کی اور لاکھوں روپے مالیت کے جوتے لے کر فرار ہو جاتے تھے۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف چند روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد چوکی انچارج سگیاں رضوان سلہری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ایک شہری کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی چوری کی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ضبط الحسنین اور اس کا ساتھی اکرم شامل ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل