Monday, March 09, 2026
 

ہاکی ورلڈکپ میں کوالیفاٸی کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

 



ہاکی ورلڈکپ 2026 میں کوالیفاٸی کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار کھلاڑیوں کو خوش آمدید کرنے ایئرپورٹ پہنچیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں کی آمد پر ہار پہنائے گٸے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فاٸنل میں جاپان کو شکست دے کر آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی ہے۔ ہاکی ورلڈکپ رواں سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل