Monday, March 09, 2026
 

کراچی؛ ملازمت نہ ہونے پر ایک شخص کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی

 



طارق روڈ لبرٹی سگنل کے قریب فلیٹ میں ایک شخص نے ملازمت نہ ہونے پر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیروزآباد کے علاقے طارق روڈ لبرٹی سگنل کے قریب فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او فیروزآباد انسپکٹر عدیل افضال کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محب اللہ ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ متوفی کافی عرصہ سے بے روزگار تھا اور معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی، متوفی اپنے دو رشتے داروں کے ساتھ رہائشی پذیر تھا جبکہ رشتے دار کام پر گئے ہوئے تھے، واقعے کے وقت متوفی گھر میں اکیلا تھا۔ ایس ایس اور کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، پولیس واقعے کی تحقیقاقت کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل