Monday, March 09, 2026
 

کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

 



ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کرادی۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات اب آن لائن UBO رجسٹری میں محفوظ ہوں گی۔ تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز کی معلومات دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں سالانہ فارم 19 کے ذریعے معلومات فراہم کریں۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل UBO رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا۔ حقیقی ملکیت کا ریکارڈ کمپنیوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا تقاضہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل