Monday, March 09, 2026
 

شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

 



کینٹ پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیا اور شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم ارسلان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہو کر زبردستی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ خاتون کے شوہر علی حمزہ کی مدعیت میں نامزد ملزم ارسلان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کی بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل