Loading
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس میں شرجیل میمن نے کرایوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں من مانا اضافہ عوام پر بوجھ کے مترادف ہے۔
شرجیل میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو کرایوں کا ازسرِ نو جائزہ لے کر مناسب اور متوازن نئی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایات کردی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کرایوں میں کسی بھی قسم کے اضافے کا اختیار صرف حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو حاصل ہے۔ جو ٹرانسپورٹرز سرکاری منظوری کے بغیر کرایوں میں اضافہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو فیلڈ میں فوری طور پر چیکنگ مہم شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کیا جائے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل