Monday, March 09, 2026
 

کراچی، ماہ صیام میں بھی لٹیرے بے لگام، شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

 



شہر قائد میں ماہ رمضان کے دوران بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رک نہ سکیں، ماڈل کالونی کے علاقے نشتر پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار شہری سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ فوٹیج کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے سڑک پر جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار شہری کو روکا اور اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ ایک ملزم نے شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی بھی کوشش کی تاہم شہری کی مزاحمت کے باعث ڈاکو موٹرسائیکل چھیننے میں ناکام رہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شہری کا پرس چھین کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ واردات چند لمحوں میں انجام دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل