Loading
ہائیکورٹ میں اکثر مقدمات میں اگلی تاریخ مقرر نہ ہونے کے معاملے کے حوالے سے ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک مقدمے کی آئندہ تاریخ سے متعلق معاملہ جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ سماعت کے دوران ایک وکیل کیس ختم ہونے پر روسٹرم چھوڑ کر چل پڑے، جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے متعلقہ وکیل کو واپس بلا لیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب تاریخ تو لے جائیں، وکیل کو تاریخ مل جائے تو یہ سب سے بڑا ریلیف ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلا کر تاریخ دے رہے ہیں، آپ وہ بھی نہیں لے رہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو کے ان ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل