Friday, March 13, 2026
 

اماراتی دفاعی نظام نے ایک دن میں ایران کے 10 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرون مار گرائے

 



متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایک ہی دن میں ایران کی جانب سے داغے گئے 10 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرون کامیابی سے تباہ کر دیے۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل اور ڈرون ایران کی جانب سے فائر کیے گئے تھے تاہم امارات کے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فضا ہی میں نشانہ بنا لیا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اماراتی فضائی دفاعی نظام 278 میزائلوں اور 1540 ڈرونز کو انٹرسیپٹ کر چکا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر ممکنہ تباہی کو روکا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اماراتی، پاکستانی، نیپالی اور بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفاعی نظام کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل