Wednesday, March 18, 2026
 

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 



وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے  ٹیلی فون کیا۔ اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا۔ عمان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر عمان کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن، استحکام اور تعمیری بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر عمان کا دورہ کرنے کے لیے دی گئی دعوت کا بھی مثبت جواب دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل