Wednesday, March 18, 2026
 

بھارتی کپتان کی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بیان بازی جاری

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ جو پرسنٹیج انہوں نے اسکول اور کالج میں حاصل کرنے کی کوشش کی اب وہ کرکٹ میں حاصل کر رہے ہیں۔ میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کو پڑھانے کی بہت کوشش کی لیکن تھوڑے ہی عرصے میں ان کو سمجھ آگیا کہ لڑکے کا پڑھائی میں دھیان نہیں ہے۔ 2024 اور 2026 کی ٹیموں میں ایک معمولی سا فرق ہے۔ 2024 کی ٹیم تجربہ کار اور پُر عزم تھی جبکہ 2026 کی ٹیم پُر جوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو یہ بتانا ضروری تھا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ جیت کر کیسا محسوس ہوتا ہے، جب اسٹیڈیم میں 50 ہزار سے 1 لاکھ افراد تک آپ کی جیت پر چیخ رہے ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل