Loading
پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی کے بعد کئی کامیاب بولی دہندگان ادائیگی سے پیچھے ہٹ گئے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق عدم ادائیگی پر “داوڑ 1”، “وزیرستان 1” اور “باجوڑ 1” کے بولی دہندگان کی سیکیورٹی ضبط کر لی گئی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق “داوڑ 1” کی سب سے زیادہ بولی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے، “وزیرستان 1” کی 4 کروڑ 6 لاکھ روپے جبکہ “باجوڑ 1” کی 3 کروڑ 35 لاکھ روپے لگائی گئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں رقم جمع نہ کرانے پر بولی دہندگان کی بڈ سیکیورٹی ضبط کی گئی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق 14 فروری کو ہونے والی نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان کو مقررہ مدت میں مکمل ادائیگی کرنا لازمی تھا۔
حکام نے بتایا کہ نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ہر بولی دہندہ نے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی جمع کرائے تھے جبکہ کامیاب بولی دہندگان کو موقع پر کراس چیک کے ذریعے مکمل رقم ادا کرنا لازم تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل