Loading
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب مکالمے کا آغاز ہوتا ہے تو تاریخ رقم ہوتی ہے، اور پاکستان میں ایران اور امریکا کے وفود کی ملاقات ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نئی راہیں بھی کھلیں گی۔
اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا تھا کہ اسلام امن کا نام ہے اور پاکستان امن قائم کرنے والا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں جنہیں عالمی سطح پر انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران کے ساتھ جنگ بندی اور دیگر اہم امور پر بات چیت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا امریکی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گیا ہے جس کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل