Tuesday, April 14, 2026
 

ٹرین حادثات میں اضافہ، گھنٹوں تاخیر معمول، انتظامیہ کو پرواہ نہیں

 



ٹرین حادثات میں اضافہ ،مسافر ٹرین ہو یا مال بردار، پہلے سے کھڑی ٹرین سے ٹکرانے یا ٹرین کا اچانک پٹڑیوں سے اتر جانا معمول بن چکا۔ ریلوے انتظامیہ حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام میں ناکام ہو چکی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سخت ترین ہدایات اور وارننگ کے باوجود ریلوے افسران توجہ دینے پر تیار نہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات اور اعداد وشمار کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے نجی کمپنیوں کے اشتراک سے چلائی جانے والی ریل گاڑیوں کے بھی حادثات میں کمی نہ آ سکی،جس سے مین لائن پرچلنے والی ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے. کے پی کے سے لیکر سندھ تک چلنے والی درجنوں مسافر اور مال بردار ریل گاڑیوں کی روانگی میں کئی کئی گھنٹے تاخیر معمول بن چکی ہے، مسافر ہزاروں روپے کے ٹکٹ لیکر ریلوے سٹیشن پر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبورہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے لے کر اب تک مختلف نوعیت کے 20سے زائد حادثے رونما ہو چکے ہیں جن میں تین افراد جان بحق اور سینکڑوں مسافر زخمی ہوئے اور پاکستان ریلوے کے انفراسٹرکچر کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ٹرینوں کے پے درپے حادثات ہونے سے ریلوے کے سیفٹی مینٹنس نظام پر سوالیہ نشان لگ چکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل