Loading
سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہیٹ ویو کے باعث شہری بے حال ہوگئے جبکہ کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ 3 مئی تک وسطی اور بالائی سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
جامشورو، دادو، شہید بے نظیرآباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں دن کے وقت درجہ حرارت 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج اور کل موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ہفتے کو موسم گرم و خشک اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل