Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں نیو سبزی منڈی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب ایک حساس سول ادارے اور گارڈن پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران بھی مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سٹی پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل