Loading
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی پر عمل جاری،پولیو لاعلاج مرض ہے مگر بروقت ویکسی نیشن کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے پولیو سے تحفظ کے لیے ہر مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانا ناگزیر ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں ماہ ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل