Friday, May 01, 2026
 

راولپنڈی:آن لائن بلیک میلنگ اور خاتون کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

 



راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بلیک میلنگ اور خاتون کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایجنسی کے مطابق ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم عمیر ادریس کو اسلام آباد میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ کارروائی سب انسپکٹر امجد بلال کی ٹیم نے انجام دی۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے جعلی انسٹاگرام آئی ڈی کے ذریعے نازیبا جعلی ویڈیوز تیار کر کے خاتون کو بلیک میل کیا اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال کرتا رہا۔ حکام کے مطابق ملزم سے دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ اس کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل