Loading
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 60 دن بعد پاک-ایران فضائی سفر بحال ہوگیا اور 26 فروری کے بعد پہلی بار تہران سے مہان ایئر کی دو طرفہ پرواز پاکستان پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرواز ڈبلیو 5184 پاکستان پہنچنے کے بعد واپس تہران گئی، اس روٹ پر مہان ایئر کی اگلی پرواز 7 مئی کو طے ہیں۔
دریں اثنا بحرین سے دو ماہ بعد گلف ایئر کی پہلی پرواز کی کراچی آمد اور روانگی ہوئی، اس سے قبل بحرین سے گلف ایئر کی آخری پرواز 28 فروری کو کراچی آئی تھی۔
خیال رہے کہ ایران-امریکا جنگ کے باعث بحرین کا فلائٹ آپریشن 50 دن معطل رہا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر بس اے 321 طیارہ پرواز جی ایف 752 کے طور پر کر کراچی پہنچا جبکہ پرواز جی ایف 751 محدود مسافر لے کر کراچی سے بحریں روانہ ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بحرین ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن یومیہ 82 پروازوں سے تجاوز کرگیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل