Monday, May 04, 2026
 

کراچی، ٹریفک حادثے کے دوران پریس کلب اور پیپ کے سینئر ممبر محمد ناصر ٹریفک زندگی کی بازی ہار گئے

 



شہر قائد میں شاہ فیصل کالونی 2 نمبر کے قریب ٹریفک حادثے میں کراچی پریس کلب اور پیپ کے سینئر ممبر محمد ناصر ٹریفک زندگی کی بازی ہار گئے ، کراچی پریس کلب اور کے یو جے کے عہدیداروں کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 45 سالہ محمد ناصر کورنگی لکھنؤ سوسائٹی کے رہائشی تھے جو کسی کام سے موٹر سائیکل پر شاہ فیصل کالونی کی جانب جا رہے تھے کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے عہدیداراں سمیت دیگر افراد جناح اسپتال پہنچ گئے۔  متوفی ناصر خان 6 بچوں کے باپ تھے جس میں 4 بیٹاں اور 2 بیٹے شامل ہیں ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری اسلم خان اور مجلس عاملہ نے پریس کلب و پیپ کے سینئر ممبر اور سینئر فوٹو گرافر محمد ناصر کے ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم محمد ناصر کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔  انھوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔  کراچی یونین آف جرنلسٹس کے یو جے کے صدر اعجاز احمد ، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار ، نائب صدور محمد ناصر شریف ، راہب گاہو ، خازن یاسر محمود ، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی ، روبینہ یاسمین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کراچی یونین آف جرنلسٹس ، کراچی پریس کلب اور پیپ کے سینئر ممبر روزنامہ امن کے سینئر فوٹو گرافر محمد ناصر کے ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  کے یو جے عہدیداروں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ٹریفک حادثے نے ایک اور قیمتی جان لے لی اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا کوئی پتہ نہیں ، انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی محمد ناصر کی کامل مغفرت اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل