Tuesday, May 05, 2026
 

کتنے فیصد امریکی ٹرمپ کو ذہنی و جسمانی طور پر نااہل سمجتے ہیں؟، سروے رپورٹ

 



امریکا میں صدر ٹرمپ سے متعلق حالیہ سروے نے سیاسی منظرنامے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ امریکی میڈیا واشنگٹن پوسٹ اور ایپسوس کے مشترکہ عوامی جائزے کے مطابق 59 فیصد امریکی شہریوں نے رائے دی ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت ملک کی قیادت کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔ سروے رپورٹ کے مطابق عوام کی ایک بڑی تعداد نے صدر کی فیصلہ سازی، ردعمل اور مجموعی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں، نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کی مقبولیت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جبکہ قابلِ ذکر فیصد شہری ان کی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے سروے نتائج آنے والے سیاسی ماحول، انتخابی حکمت عملی اور عوامی بیانیے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکا میں سیاسی تقسیم پہلے ہی نمایاں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل