Loading
فتنہ الخوارج کی جانب سے سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خوارج نے 4 مئی کی شام بارود سے بھری گاڑی جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک کے بازار میں دھماکے سے اڑا دی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال وانا کی انتظامیہ نے خوارج کے خود کش حملے میں زخمی 14 سول افراد کی فہرست جاری کردی۔ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال وانا کی انتظامیہ کے مطابق خوارج کے خودکش حملے میں 4 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 سالہ معصوم بچی بھی شامل ہے، تمام زخمیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک سے ہے۔
اس سے قبل بھی خوارج کے نورڑ میں حملے میں 3 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے جن میں 2 حافظ قرآن بچے شامل تھے، بنوں کینٹ پرحملے میں 22 شہری شہید ہوئے تھے۔ خوارج کی جانب سے ٹانک، باڑہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں بھی سویلین آبادی کو بارہا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق خوارج نے اپنی روایتی بزدلانہ روش اپناتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے کیلئے نہتے شہریوں کونشانہ بنایا، خوارج سیکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے اور بزدلی چھپانے کیلئے معصوم شہریوں کا خون بہاتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل