Wednesday, May 06, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی

 



سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کی شہر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔  عدالت نے نیپرا اور دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ شہر میں شدید گرمی کے دوران طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے اپنے جاری کردہ شیڈول کے برخلاف طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت میں عدالت نے درخواست گزاروں کی شکایت پر نیپرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر نیپرا نے شکایت پر تاحال فیصلہ نہیں کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل