Loading
اسپارکو روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کار لفٹر گینگ کے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کے علاقے اسپارکو روڈ کے قریب پولیس اور کار لفٹر گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے کار سوار ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمع ایمونیشن، موبائل، ویگن آر گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کرلی گئیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سے گاڑیوں کے لاک اور دروازے کھولنے کیلئے استعمال ہونے والے خصوصی اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کی شناخت اختر حسین ولد عبداللہ اور رجب علی خان ولد علی مراد کے ناموں سے کی گئی، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں سینٹرل کے علاقے سے 10 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، گرفتار ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل