Loading
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے طے شدہ شرائط مان لیا تو جاری آپریشن ایپک فیوری ختم اور آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران طے شدہ شرائط مان لیتا ہے جو کہ شاید ایک بڑا مفروضہ ہے تو ایپک فیوری آپریشن ختم کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مؤثر ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی اور ایران نے شرائط مان لیں تو آبنائے ہرمز ایران کے لیے بھی کھل جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو بم باری دوبارہ شروع ہوجائے گی، جوبدقسمتی سے پہلے سے بھی زیادہ شدید بم باری ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل