Loading
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری 17 اپریل کو نجی اسپتال میں تھی اور اس کے بعد انہیں دوبارہ چیک اپ کے لیے نجی اسپتال لایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا جبکہ اسپتال اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت محدود رکھی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل