Loading
متحدہ عرب امارات نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے تعلقات اور دفاعی شراکت داری ملکی خود مختاری کا معاملہ ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب کسی قسم کے خطرے، الزام یا دشمنی کے اقدام سے نمٹنے کے لیے اپنی مکمل خودمختاری، قانونی، سفارتی اور فوجی حقوق محفوظ رکھتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے ابو ظہبی کے امریکا کے ساتھ تعلقات کو ایران کی سلامتی اور قومی مفادات کے لیے خطرہ قرار دینے کو متحدہ عرب امارات نے مسترد کردیا ہے۔
ایران پر امریکا کے درمیان جنگ بندی کے دوران گزشتہ روز اس وقت کشیدگی کا صورت حال پیدا ہوئی جب متحدہ عرب امارات کی تیل کی تنصیبات پر حملے کیے گئے جبکہ ایرانی افواج نے حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کردیا۔
متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں کی تردید کرتے ہوئے ایران نے واضح کیا تھا کہ اگر متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو خطرناک جواب دیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل