Wednesday, May 06, 2026
 

ایران جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کیلئے تیار ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

 



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران دیگر شرائط سمیت جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کے لیے متفق ہے اور معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد یو ایف سی اسٹارز کے ہمراہ صحافیوں کو اچانک اپنے دفتر میں بلالیا تھا جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیے اور امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائےگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اچھے مذاکرات ہوئے ہیں اور زیادہ امکان ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دیگر شرائط میں سے اتفاق کیا کہ وہ جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر یہ عندیہ بھی دیا کہ مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لیے امریکی میڈیا میں زیرگردش 30 دن کی مہلت کی رپورٹ قابل ترمیم ہے اور کبھی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی۔ قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پاجائے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے ڈکٹیشن یا بھتے کی دھمکیوں کے بجائے خلوص نیت ضروری ہوتی ہے تاہم جیسے ہی امریکی تجاویز پر اپنے حتمی رائے قائم ہوجائے گی تو اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل