Loading
ایران نے امریکی جہاز سے اپنے شہریوں کی پاکستان کے ذریعے بحفاظت وطن واپسی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پربات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ چین اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔
یہ پڑھیں : امریکی قبضے میں گئے ایرانی جہاز کا عملہ پاکستان کے راستے وطن واپس پہنچ گیا
عباس عراقچی نے ایرانی بحری جہاز سے ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں پاکستان کی مسلسل سفارتی اور انسانی امداد کو سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل