Loading
کورنگی میں انڈوں کی ہول سیل دکان میں آتشزدگی سے دکان میں موجود انڈے ودیگر سامان جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب فلیٹ میں آتشزدگی کی اطلاع پرکے ایم سی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اورآگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو پھیلنے سے روکتے ہوئے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فلیٹ میں دکانیں واقع تھیں۔
دکان میں موجود انڈے ودیگرسامان جل گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، خوش قسمتی سے آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل