Saturday, May 09, 2026
 

بلیک ہول سے نکلنے والے جیٹس کی پیمائش، حیرت انگیز نتائج

 



سائنس دانوں نے پہلی بار ایک بلیک ہول سے نکلنے والے طاقتور جیٹس کی ریئل ٹائم حیرت انگیز طاقت کی پیمائش کرلی۔ بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اس بلیک ہول سے خارج ہونے والے جیٹس کی توانائی10 ہزار سورج کے برابر ہے۔ جبکہ ان جیٹس کی رفتار تقریباً 54 کروڑ کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی روشنی کی رفتار کے نصف کے برابر ہے۔ زمین سے تقریباً 7200 نوری سال کے فاصلے پر موجود سائگنس ایکس-1 سسٹم نہ صرف ایک بلیک ہول پر مشتمل ہے (جو نصف صدی پہلے دریافت ہونے والا دنیا کا پہلا شناخت شدہ بلیک ہول تھا) بلکہ اس کے ساتھ ایک دیوقامت نیلا ستارہ بھی مسلسل موجود ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سائنس دان اسٹیو پرابو اور ان کی ٹیم نے یہ نتائج دنیا بھر میں موجود طاقتور دوربینوں کے نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی 18 سالہ ہائی ریزولوشن ریڈیو امیجنگ کی بنیاد پر اخذ کیے۔ اسٹیو کی سربراہی میں یہ تحقیق اس وقت کی گئی جب وہ آسٹریلیا کی کرٹِن یونیورسٹی سے وابستہ تھے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل