Sunday, May 10, 2026
 

وزیراعظم کا دورہ گلگت؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو نوٹس جاری

 



گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ گلگت کے دوران انتخابات سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 7 امیدواروں اور رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ گلگت کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق اور این او سی کی شرائط کی خلاف ورزی کی گئی۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، ڈاکٹر محمد اقبال، عتیق الرحمان، محمد عالمگیر، رانا فرمان، حبیب اللہ اور شفیق الدین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیےہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام رہنماؤں کو 12 مئی کو دوپہر 2 بجے ڈپٹی کمشنر گلگت کے دفتر میں ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ وضاحت جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران این او سی میں دی گئی شرائط کو نظر انداز کیا گیا، جس پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر گلگت نے کارروائی کرتے ہوئے تمام نوٹسز متعلقہ رہنماؤں کو ارسال کر دیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل