Loading
یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ایک نئی حیرت انگیز تصویر نے خلا کے دلفریب مناظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا ہے۔
خلا میں موجود ہبل ٹیلی اسکوپ سے لی گئی اس تصویر میں اسپائرل کہکشاں NGC 3137 چمکتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔
زمین سے تقریباً 5 کروڑ 30 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر کانسٹیلیشن اینٹلیا میں موجود اس کہکشاں میں ماہرینِ فلکیات خاص دلچسپی رکھتی ہے، کیونکہ یہ ہماری اپنی ملکی وے جیسی کہکشاؤں کے نظام کو سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
اس تصویر میں بے شمار ستاروں کے جھرمٹ واضح دکھائی دیتے ہیں، جہاں گرد و غبار اور گیس کے بادل سکڑ کر نئے ستاروں کو جنم دیتے ہیں۔
NGC 3137 سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ’لوکل گروپ‘ (جس کا حصہ ہماری ملکی وے کہکشاں ہے) کی طرح کسی کہکشانی گروپ کا حصہ ہے۔
اس گروپ میں دو بڑی اسپائرل کہکشائیں(NGC 3137 اور NGC 3175) شامل ہیں، جبکہ ان کے گرد کئی چھوٹی بونی کہکشائیں بھی موجود ہیں۔
تصویر کو چھ مختلف رنگوں کی روشنیوں کو ملا کر تیار کیا گیا، جس سے کہکشاں کے کئی حیران کن پہلو نمایاں ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل