Loading
سینیٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ایران سے پیٹرول لاکر ملک میں فروخت کرنے دیا جائے اس سے پاکستان میں پیٹرول 300 روپے فی لیٹر ملے گا۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کو اجازت دی جائے کہ وہ ایران سے پٹرول لا کر پاکستان میں فروخت کریں، پاکستان میں فی لیٹر پٹرول 300 روپے میں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے لائے گئے پٹرول کو قانونی کردیں آپ کے ڈالرز کی بھی بچت ہوگی اور پنجاب کے عوام بھی بلوچستان کے لوگوں کو سراہیں گے، یہ میری تجویز ہے حکومت کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ روز اقلیتوں کے بڑے ایونٹ ہوئے ہیں، میڈیا اس بات سے غافل رہا، پوری دُنیا کو یہ پیغام جانا چاہیے تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کتنی آزادی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل