Monday, May 11, 2026
 

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی

 



ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت 19 مئی تک ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں  اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور دیگر حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے جلسے جلوس، دھرنے، ریلیاں اور اجتماعات پر 19 مئی تک پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حساس علاقوں میں کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا عوامی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسلحہ، لاٹھیاں، پتھر، پٹرول بم، دھماکہ خیز مواد اور دیگر خطرناک اشیاء ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے قائم رکاوٹیں ہٹانے، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے یا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نافذ پابندیاں انیس مئی تک برقرار رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل