Loading
گزشتہ برس ٹیک کمپنی اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل کے ایک تجرباتی ٹیسٹ کے دوران انجینئر کو دھمکانے اور بلیک میل کرنے کے واقعے نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ اب تقریباً ایک سال بعد کمپنی نے اس غیر معمولی طرزِ عمل کی وجہ واضح کر دی ہے۔
کمپنی کی تازہ رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا کہ کلاڈ نے یہ رویہ انٹرنیٹ پر موجود مواد سے سیکھا۔
اینتھروپک کا کہنا ہے کہ آن لائن دنیا میں بے شمار کہانیاں، مضامین اور فلمی تصورات ایسے موجود ہیں جہاں مصنوعی ذہانت کو ایک خطرناک یا منفی کردار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر دی ٹرمینیٹر اور دی میٹرکس جیسی ہالی ووڈ فلموں میں مشینوں کو انسانوں کے خلاف بغاوت کرتے اور اپنی بقا کے لیے جنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق کلاڈ نے انہی خیالی تصورات سے اثر لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ خود کو بچانے کے لیے دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل