Monday, May 11, 2026
 

بیرون ممالک جیلوں سے 12 ہزار سے زائد شہری رہا، 21 ہزار 480 تاحال قید

 



وزارتِ خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دی. ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک کے جیلوں سے رہا ہونے والے شہریوں کی تفصیلات پیش کیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے بارہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک جیلوں سے رہا ہوئے جبکہ 21 ہزار 480 تاحال قید ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بغداد سے سب سے زیادہ 4863، جدہ 1947 پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔ اس کے بعد کوالالمپور سے 1650 ، دبئی سے 1899، ریاض سے 863، مسقط سے 371، ماسکو سے 93 پاکستانیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔ وزارت خارجہ کے مطابق استنبول سے 30، زمبابوےسے 67, نیویارک سے 18 پاکستانی قیدی رہا ہوئے جبکہ ہیرس سے 91، بنکاک سے 16، انقرہ سے 125 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ 21480 پاکستانی قیدی تا حال بیرون ملک جیلوں میں قید ہیں جن میں سے متحدہ عرب امارات میں 5297 جبکہ سعودی عرب کی جیلوں میں 10 ہزار 745 پاکستانی قید ہیں۔  اس کے علاوہ ترکیہ میں 190، عمان 578، قطر میں 601، ملائیشیا میں 448، بھارت میں 738، یونان میں 516، چین میں 452، بحرین میں 218، جرمنی میں 105 پاکستانی قید ہیں۔ اس کے علاوہ ایران میں 169، امریکہ میں 131 جبکہ عراق میں 81 پاکستانی قید ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل