Tuesday, May 12, 2026
 

وزیراعلیٰ کے پی کا حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

 



وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کی فیملی، پارلیمنٹرینز اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی آمد کے باوجود رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خصوصاً آنکھوں کے مسئلے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے لیکن حکومت علاج اور اسپتال منتقلی کی اجازت نہیں دے رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا جائے۔ سہیل آفریدی نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال نہ بدلی تو آئندہ منگل کو زیادہ سخت رویے کے ساتھ دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل