Tuesday, May 12, 2026
 

لبنان میں اسرائیلی بمباری؛ ایک ہی گھر کے 6 افراد اور 3 پیرا میڈکس بھی شہید؛ درجن زخمی

 



لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور توپ خانے کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی زد میں معصوم شہری، خواتین اور بچے بھی آ رہے ہیں۔ لبنان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہائشی گھر پر بمباری کردی۔ اسرائیلی فوج کے اس فضائی حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔ اسی دوران قصبہ شریفہ پر بھی دو مزید فضائی حملے کیے گئے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے المنصوری اور مزدال زون کے مضافاتی علاقوں کو بھی شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں مغربی بقاع کے دو بڑے قصبوں کے اطراف اور دیگر دیہاتوں پر بھی یکے بعد دیگرے فضائی حملے کیے گئے جن کے ساتھ توپ خانے کی شیلنگ بھی جاری رہی۔ اسرائیلی حملوں میں 3 پیرامیڈکس اسٹاف بھی جان کی بازہ ہار گئے جو ان علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف تھے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 16 اپریل کو 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوا جسے بعد میں 24 اپریل کو مزید تین ہفتوں کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل