Tuesday, May 12, 2026
 

لبنان؛ اسرائیلی حملے میں 2 بنگلادیشی جاں بحق؛ 8 لاکھ ٹکا قرض لیکر لبنان پہنچے تھے

 



جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں معصوم شہری، خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں بلکہ اب تو غیر ملکی بھی نشانہ بن رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے میں آج ہونے والی اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی۔ جن میں بنگلادیش کے 2 شہری 48 سالہ شفیق الاسلام اور 22 سالہ محمد ناہید الاسلام بھی شامل ہیں جن میں سے ایک بیکری میں کام کرتا تھا جبکہ دوسرا بکریاں چراتا تھا۔ دونوں 25 فروری کو لبنان پہنچے تھے۔ بنگلادیش میں شفیق الاسلام اور ناہید الاسلام کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ لوگ 8 لاکھ ٹکا قرض لیکر اچھے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے لبنان پہنچے تھے اور محنت مزدوری کر رہے تھے۔ تاہم جب اسرائیلی فوج نے کچھ دیہاتوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تاکہ وہ بمباری کرسکیں تو اس دوران شفیق اور ناہید بھی ایک گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو رہے تھے کہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل