Loading
گھریلو تنازع اور پلاٹ کے جھگڑے پر میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نورپورتھل کے علاقے پیلو وینس میں پیش آیا جہاں 21 سالہ ساجد اور اس کی 19 سالہ اہلیہ کنزہ نے گھریلو ناچاقی اور پلاٹ کے تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔
ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گھریلو اختلافات اور پلاٹ کا تنازع خودکشی کی وجہ بنا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل