Loading
امریکا کی میساچوسیٹس پورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کی خوشی میں دنیا کی سب سے بڑی فٹبال تیار کرے گی۔
ماسپورٹ کے مطابق اس دیوقامت فٹبال کا قطر 45 فٹ ہوگا جو اسے دنیا کی سب سے بڑی فٹبال کا گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ٹائٹل دلانے کے لیے کافی ہے۔ اس وقت یہ اعزاز دوحہ بینک کے پاس ہے جس نے 2013 میں 39 فٹ 11.8 انچ قطر کی فٹبال متعارف کرائی تھی۔
https://www.facebook.com/massachusettsportauthority/posts/-big-things-are-rolling-into-east-bostonthis-june-massachusetts-is-attempting-th/1429571279206013/
یہ عظیم الشان فٹبال پیئرس پارک دوم II میں 12 جون سے 18 جون تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی جبکہ 13 جون کو وہاں ایک خصوصی کمیونٹی ایونٹ بھی منعقد ہوگا۔
یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش فیفا ورلڈ کپ کے اُن میچز کے جشن کا حصہ ہے جو جون اور جولائی میں بوسٹن اسٹیڈیم، فاکسبرو میں کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل