Loading
پنجاب بھر میں خشک اور گرم موسم نے شدت اختیار کرلی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث شہری شدید گرمی سے پریشان ہو گئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید گرمی اور تپتی دھوپ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں تک محدود رہنے کو ترجیح دی جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مزید گرم رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل