Loading
تھانہ مانگا منڈی کے علاقے میں 14 سالہ لڑکے کے گلا کٹی لاش کے لرزہ خیز قتل کا معمہ پولیس نے چند گھنٹوں میں حل کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ثاقب علی کے نام سے ہوئی ہے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی بیان کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر بلیڈ کے وار کیے اور پھر نالے کے قریب گلا دبا کر مقتول کو قتل کیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو مقتول کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
واقعے کا نوٹس لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ایس پی صدر ڈویژن عبداللہ عمران چیمہ اور ایس ایچ او مانگا منڈی محمد اسرار اقبال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے شواہد کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 936/26 مقتول کے والد عارف کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل