Monday, May 18, 2026
 

لاہور؛ ڈینٹل کلینک پر کام کرنے والی ہیلپر کے ساتھ مسلسل 4 ماہ ڈاکٹر کی زیادتی

 



شاہدرہ کے علاقے میں ڈینٹل کلینک پر کام کرنے والی ہیلپر کو مسلسل 4 ماہ ڈاکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق اوباش ڈرا دھمکا کر مسلسل 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی نے تنگ آ کر گھر والوں کو بتا دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل