Loading
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں سرکاری طور پر عید کی 4 تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26، 27 اور 28 مئی تک ہوں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل