Friday, May 22, 2026
 

ترک صدر نے استنبول کی یونیورسٹی کو فوری بند کردیا، وجہ کیا بنی؟

 



ترک حکومت نے استنبول بلجی یونیورسٹی کے آپریشنل لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ترکیہ کے ایک سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق حکومت کی طرف سے گزشتہ سال یونیورسٹی کے ایڈمن کی مجرمانہ کارروائیوں کی تحقیقات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ صدر طیب اردگان نے استنبول بلجی کے لائسنس کو منسوخ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔ یونیورسٹی میں ترکیہ اور بیرون ملک سے 20,000 سے زائد طلبا ہیں۔ حکم نامے میں ایک قانون کا حوالہ دیا گیا ہے جو کسی نجی ادارے کو اُس وقت بند کردینے کی اجازت دیتا ہے اگر وہاں تعلیم اور تربیت کا معیار ناکافی ہے۔ ترکیہ کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے سوشل سائنسز یونیورسٹی کے طلباء، جو جون میں سال کے آخر کے امتحانات میں بیٹھنے والے تھے، کے تصفیے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل