Wednesday, May 27, 2026
 

جھانوی کپور نے وزن کم کرنے کا مجرب نسخہ بتادیا

 



بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے مداحوں کو وزن کم کرنے کا مجرب نسخہ بتادیا۔ فلم’پیڈی‘ کی تشہیری مہم کے دوران بنگلورو میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی اداکار رام چرن اور جھانوی کپور نے اپنی دلچسپ گفتگو سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ تقریب کے دوران جھانوی کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کوئی تیزی سے وزن کم کرنا چاہتا ہے تو اسے رام چرن کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق رام چرن کے ساتھ ڈانس کرنا اتنا محنت طلب ہوتا ہے کہ آدھے دن میں ہی وزن کم محسوس ہونے لگتا ہے۔ جھانوی نے ہنستے ہوئے مزید بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران بیک گراؤنڈ ڈانسرز بھی چند دنوں میں پہلے سے زیادہ دبلے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ اداکارہ کی اس بات پر تقریب میں خوب قہقہے لگائے گئے۔ دوسری جانب رام چرن نے بھی جھانوی کپور کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جھانوی نہایت محنتی اداکارہ ہیں اور انہوں نے فلم کے ایک ڈانس نمبر کے لیے ممبئی میں خفیہ طور پر بھرپور پریکٹس کی۔ واضح رہے کہ فلم ’پیڈی‘ 1980 کی دہائی کے آندھرا پردیش کے پس منظر میں بنائی گئی اسپورٹس ایکشن ڈرامہ ہے جو 4 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل