Wednesday, May 27, 2026
 

ترک صدر اردوان کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید، ’’ظالم‘‘ قرار دے دیا

 



ترک صدر رجب طیب اردوان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’ظالم‘‘ قرار دے دیا۔ استنبول کی چاملیجا مسجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ نیتن یاہو نامی ظالم کو دنیا بھر کے مسلمان مناسب سبق سکھائیں گے۔‘‘ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے منگل کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا، جس میں ترکیہ اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اردوان نے اس موقع پر زور دیا کہ ترکیہ جنگ بندی مذاکرات کے مثبت نتائج یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل