Wednesday, May 27, 2026
 

کراچی: بخاری شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار2افراد جاں بحق

 



شیرشاہ گلبائی بخاری شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار2افراد جاں بحق ہوگئے۔۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے پہلے روز شیر شاہ تھانے کے علاقے گلبائی بخاری شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ٹراما سینٹرل منتقل کردی گئیں جہاں متوفیان کی شناخت 35 سالہ حمزہ اور38 سالہ اشرف ولد ظہور احمد کے ناموں سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی رہائش معلوم نہ ہوسکی، ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا،ایس ایچ او شیرشاہ محمد اویس خان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہی ہے اور ڈیوٹی افسر کو بھی اسپتال روانہ کیا گیا تاکہ حادثے کی تفصیل معلوم ہوسکے انھوں نے بتایاکہ پولیس حادثے سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل